دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن میں امن و امان کے اقدامات، الیکشن کمیشن اور پولیس کے اعلی حکام کا اجلاس
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)27جولائی 2022۔ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادکشمیرکے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کی Deploymentکے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر ، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ ، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل، ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی و دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کی Deploymentبارے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریک کی جائے گی کیونکہ سپریم کورٹ نے ایک ہی دن تینوں ڈویژنز میں پولنگ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور آزادکشمیر پولیس اس عمل کے لیے ناکافی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر فہرستوں کی اپ ڈیشن و نئی حلقہ بندیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 5192ہو گئی ہے ۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران بھی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور انتخابات کے پُرامن اور صاف و شفاف انعقاد کے لیے پاکستان سے 19 ہزار سیکیورٹی فورسز کی Deploymentکی گئی تھی۔
واپس کریں