دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی نیلم آزاد کشمیر کا رخ کر رہی ہے
No image مظفر آباد ۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ملک بھر سے سیاحوں کی گاڑیاں بڑی تعداد میں مظفر آبادپہنچ رہی ہیں ۔زیادہ تر سیاح آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین علاقے نیلم ویلی کا رخ کر رہے ہیں۔مظفر آباد پہنچنے والے سیاحوں نے حکومت کی طرف سے سیاحوں کے لئے انتظامات کو سراہا ہے۔آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی طو ر پر متعین'' ٹوریسٹ پولیس'' سیاحوں کی رہنمائی اور ان کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر متحرک ہے۔
واپس کریں