دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزار ت امور کشمیر و کونسل کی مجوزہ 15ویں آئینی ترمیم کی کوشش کے خلاف کشمیریوں میں سخت ردعمل
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان کی وفاقی وزارت امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر کے مالیاتی، انتظامی اختیارات کو ختم کرنے کی شقوں پر مبنی15ویں ترمیم کا مسودہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے اتفاق رائے سے آزاد کشمیر اسمبلی نے مسترد کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مشیر برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان وکشمیر کونسل قمر الزمان قائرہ نے وزارت و کونسل کے افسران کے تیار کردہ آزاد کشمیر کے آئین میں 15ویں ترمیم کے مسودے پر متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کے عوامی ، سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت مخالفت سامنے آئی ہے ۔ وزارت امور کشمیر و کونسل کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ آزاد کشمیر میںآئینی ترمیم کے لئے آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کو تجویز اور مجبور کرے۔
مجوزہ 15ویں آئینی ترمیم کا مقصد آزاد کشمیر کو13ویں ترمیم سے حاصل ہونے والے مالیاتی اور انتظامی اختیارات کو ختم کرنا اور کشمیر کونسل کو آزاد کشمیر حکومت سے بالاتر اور مضبوط کرنے کی کوشش کارفرما ہے۔مجوزہ15ویں آئین ترمیم کے خلاف کشمیریوں میں وسیع پیمانے پر تشویش پائی جا رہی ہے اور اسے کشمیر کاز کے علاوہ پاکستان کے بھی وسیع تر مفادات کے منافی قرار دیا جارہا ہے۔
واپس کریں