دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے اپنی وصیت والدہ کے حوالے کر دی
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند رہنما یاسین ملک نے اپنی وصیت اپنی والدہ کے حوالے کی ہے۔ یاسین ملک نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اپنی والدہ کو اپنی وصیت حوالے کرنے کے لئے تہاڑ جیل بلایا تھا۔یاسین ملک کی والدہ اور دو بہنوں نے تہاڑ جیل میں ان سے ملاقات کی۔یاسین ملک نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملاقات میں انہوں نے یاسین ملک سے کہا کہ وہ بھوک ہڑتا ل نہ کریں۔ اس پر یاسین ملک نے کہا کہ میرے لئے آپ اور آپ کے لئے میں اللہ کے حوالے ہیں، اگر میرے مرنے سے مسئلہ کشمیر حل ہوتا ہے تو یہ بہتر ہو گا۔
یاسین ملک کی بہنوں نے سرینگر واپس پہنچ کر پریس کانفرنس طلب کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا تحریری بیان ان کے حوالے کیا۔ تاہم ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے دبائو پر مقبوضہ کشمیر کے اخبارات میں یاسین ملک کی بہنوں کا تحریری بیان سینسر کر کے مختصر طور پر شائع کیا گیا۔
واپس کریں