دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن 22جولائی کو لاہور میں ہوں گے، معروف صحافی رہنما افضل بٹ صدارت کے امیدوار
No image لاہور( کشیر رپورٹ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے)کے انتخابات 2022-2024کل22 جولائی بروز جمعہ لاہور میں منعقد ہونگے۔'پی ایف یو جے ' کی صدارت کے لئے 11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔معروف و ممتاز صحافی رہنما افضل بٹ صدارت کے عہدے کے امیدوارہیں جبکہ ان کے ساتھ پینل میں ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اورلالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدارت کیلئے گیارہ امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں جن میں افضل بٹ، بخت زادہ یوسفزئی،ابراہیم خان، جمشید رضوانی، لالا رحمان سموں،ندیم جاوید،نعیم حنیف، قدیر سکندر، شاہد اقبال، سید بخار شاہ اور وسیم فاروق شاہد شامل ہیں،جبکہ نائب صدر کی چار نشستوں کیلئے عبدالروف مان،علی رضا علوی، عامر شہزادجدون، ایوب جان سرہندی، حبیب الرحمان،امتیاز خان فاران، جمشید رضوانی، جاوید صدیقی، جاوید اصغر چوہدری، خالد کھوکھر، خورشید عباسی، خورشید تنویر،لالا رحمان سموں، لیاقت علی خان(سردار)ایم امتیاز خان فاران، محمد امین عباسی،محمد شاہد چوہدری، مزمل حسین گجر، ندیم جاوید، نعیم حنیف، قدیر سکندر، سفیراللہ خان، سلیم اختر، سلیم شاہد، سید بخار شاہ اور عمیر یاسر شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل کیلئیاحمد خان ملک، ارشد انصاری، آصف غفار، ایوب جان سرہندی، فہیم صدیقی، ابراہیم خان، خالد کھوکھر، لالا اسد پٹھان ، ایم امتیازخان فاران،محمد ارشد انصاری اور رائے حسنین طاہر نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے عبدالروف مان ، عامر شہزاد جدون، ایوب ترین، راجہ حبیب الرحمان، امتیاز خان فاران، جاوید صدیقی، جاوید اصغر چوہدری، خالد کھوکھر، لیاقت علی خان(سردار)مخدوم بلال، محمد نعیم، محمد شاہد چوہدری، ندیم جاوید، رانا شفیق خان پسروری، سفیر اللہ خان، عمیر یاسر اور وسیم فاروق شاہد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ خازن کیلئے عبدالروف مان، احمد خان ملک، علی رضا، آصف غفار، ابراہیم خان، امتیاز خان فاران، کاشف نوید، لالا اسد پٹھان ، محمد امین عباسی، محمد شاہد چوہدری، ندیم جاوید، ثنا روف،شکیل احمد پراچہ،عمیر یاسر اور وسیم فاروق شاہد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کی 25 نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرانے والوں میں عامر رفیق بٹ، عبدالروف مان ، ابوالحسن، اطہر رضوی، احمد خان ملک، علی رضا، علی رضا علوی، عامر سجاد سید، عامر شہزاد جدون، امجد ایم اعوان، عارف بلوچ، اشرف خان، آصف شیخ، ایوب جان سرہندی، بخت زادہ یوسف زئی، بنارس خان، چوہدری یاسر علی جٹ، عیسی ترین، فہیم گوہر بٹ، فہیم صدیقی، فیضان لاکھانی، فوزیہ شاہد، حبیب خان غوری، حبیب الرحمان، حمزہ خان، ابراہیم صالح، احسان الحق، امداد بزدار، اقبال ملاح، جے پرکاش مورانی،جمشید رضوانی، جاوید اصغر چوہدری، جاوید جتوئی، جاوید صدیقی، کاشف نوید، کاشف صدیقی، خالد کھوکھر، خالد محمود کھاکھی، خورشید عباسی، خورشید تنویر، لالا رحمان سموں، لیاقت علی خان،لیاقت علی رانا، لیاقت مغل، ایم امتیاز خان فاران، ایم جمن، ایم کامران مغل، ایم نواز طاہر، ایم قمر خان، ایم قمر الزماں بھٹی،ایم اسحاق چوہدری، مخدوم بلال، مدثرخان، محمد اختر شاہین، محمد امین عباسی، محمد عمران، محمد نعیم، محمد سعید اختر، محمد شاہد چوہدری، مزمل حسین گجر، ندیم جاوید، نعیم محبوب، ناصر ملک، ناصر زیدی، نصراللہ، نظام الدین صدیقی، قیصر سکندر، قاضی آصف علی، رفیق بھاشیر، رفیق بھٹو، رانا ابرار خالد، رانا پرویز حمید، رانا شفیق خان پسروری، رانا شہزاد احمد، رانا طاہر، رشید بلوچ، سعید مکوال، سعید سبزواری، سفیر اللہ، سلیم اختر، ثنا روف، سحرش کھوکھر، شبیر احمد مغل، شفیع بلوچ، شفقت الیاس بھٹہ، شہزاد چوہدری، شکیل انجم، شکیل بلوچ، شکیل احمد پراچہ، شنکر لال، شہزادہ ذوالفقار، سید بخار شاہ، طاہر حسن خان، طاہر ندیم نوید، طاہر رشید، طارق چوہدری، عمیر یاسر، وہاج علی، وارث رضا، وسیم فاروق شاہد، یعقوب سید، یوسف ہارون بخاری اور ظہیر شہزاد شامل ہیں۔

واپس کریں