دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ووٹ کے اندراج، تصہیح وغیرہ کی لئے ہدایت، بلدیاتی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کے انتظامات مکمل
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ2020کی دفعہ125-Bکی روشنی میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات2021میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستہا کو اپ ڈیٹ،بلدیاتی حلقہ بندی کے مطابق Re-arrangeکرنے کے تمام مراحل مکمل کرلیئے ہیں اور حتمی انتخابی فہرستہا باضابطہ طور پر نوٹیفائی ہو کر عوام الناس کیلئے شائع کی جا چکی ہیں۔حتمی انتخابی فہرستہا میں اگر کسی شخص یا اس کی فیملی کا نام اس کے اصل وارڈ کے بجائے کسی دوسرے وارڈ میں درج ہو گیا ہے یا کسی ایسے اہل شخص کا نام جو کوالیفائینگ تاریخ یعنی 10مارچ2022تک بطور ووٹر درج ہونے کا اہل تھا اور وہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا حامل ہے اور اس کا نام انتخابی فہرست میں درج ہونے سے رہ گیا ہے۔تو ایسے ووٹرز کے نام کی درستی یا اندراج الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل صرف الیکشن کمیشن کے حکم سے ہی ہو سکتا ہے۔ ایسی شکایات کے ازالہ کے لئے الیکشن کمیشن نے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔لہذا عوام الناس کو بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص یا اس کی فیملی کا نام اس کے اصل وارڈ کے بجائے کسی دوسرے وارڈ میں درج ہو گیا ہے یا کسی ایسے اہل شخص کا نام جو کوالیفائینگ تاریخ یعنی 10مارچ2022تک بطور ووٹر درج ہونے کا اہل تھا اور وہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا حامل ہے اور اس کا نام انتخابی فہرست میں درج ہونے سے رہ گیا ہے تووہ الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ثبوت کے ساتھ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر(فوکل پرسن)کو درخواست الیکشن کمیشن کے نام پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر ز ان درخواست پر ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئے اس نسبت الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے اور الیکشن کمیشن مطابقامتعلقہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر ان درخواست ہا کو سماعت کرتے ہوئے حکم مناسب دے گا۔ یہ بات سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن (ترجمان)نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
واپس کریں