دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
90سالہ ہندوستانی خاتون کی راولپنڈی میں واقع اپنا آبائی گھر دیکھنے کی خواہش، پاکستان نے ویزہ جاری کر دیا
No image لاہور( کشیر رپورٹ) پاکستان نے ہندوستان کی ایک 90سالہ خاتون کو راولپنڈی میں اپنا 1947سے پہلے کا گھر دیکھنے کی خواہش پر اسے ویزہ جاری کر دیا جس کے بعد ہندوستانی خاروں واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچی جہاں سے وہ اپنے پرانے کو دیکھنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے رالپنڈی روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 1947میں پاکستان اور ہندوستان کے قیام کے بعد15سال کی عمر میں راولپنڈی سے ہندوستان جانے والی 90سالہ خاتون رانی چھبر ورما کی خواہش تھی کہ وہ راولپنڈی میں واقع اپنا پرانا گھر دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس پر نئی دہلی میں پاکستان ایمبسی نے اس کو ویزہ جاری کر دیا۔ 90سالہ خاتون رانی چھبر ورما کا گھر راولپنڈی کے پرانے شہر کے علاقے کالج روڈ پہ واقع تھا۔ رانی چھبر ورما کے مطابق1947سے قبل اس کا خاندان راولپنڈی کے دیوی کالج روڈ پہ رہتا تھا اور وہ ماڈرن سکول میں پڑہتی تھی جبکہ اس کا بھائی اور بین گورڈن کالج میں زیر تعلیم تھے۔
اس طرح پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ خراب تعلقات کے باوجود ہندوستان کی خاتون کی خواہش پوری کرنے کے لئے اسے پاکستان کا ویزہ جار ی کر دیا،جبکہ ہندوستان کے ظالمانہ اور جابرانہ سلوک کی وجہ سے ہزاروں کشمیری خاندان ایک دوسرے سے بچھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق اپنے5اگست2019کے اقدام کے بعد منقسم کشمیری خاندانوں کو ملانے والی مظفر آباد سرینگر بس سروس کو بھی بند کر دیا۔
واپس کریں