دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لداخ چین کا ہے، ہندوستان علاقہ خالی کرے، چین کا مطالبہ، چین اور ہندوستان کے سینئر فوجی افسران کا 16اجلاس بھی ناکام
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) لداخ کے تنازع پہ چین اور ہندوستان کے سینئر فوجی افسران کے درمیان مزاکرات کا16واں دور بھی ناکام ہو گیا۔چین اورہندوستان کے درمیان سینئر فوجی کمانڈروں کی بات چیت اتوار کو ہندوستانی سرحد کے اندر مشرقی لداخ کے چشول-مولڈو میں12گھنٹے جاری رہنے کے بعد کسی اتفاق کے بغیر ناکامی سے ہمکنار ہو گیا۔چین نے ہندوستان کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ہندوستان کو متنبہ کیا کہ وہ لداخ کا علاقہ چین کا ہے اور ہندوستان لداخ سے اپنی فوج نکال لے۔ہندوستان کی کوشش ہے کہ گرا ہاٹ اسپرنگس کے علاقے میں پیٹرولنگ پوائنٹ 15 پہ ہندوستانی فوجیوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔اس سے پہلے چین اور ہندوستان کے سنیئر فوجی افسران کے درمیان مزاکرات کے15دور ناکا م ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی حکومت اور فوج لداخ میں چین کے خلاف محاذ آرائی سے خوفزدہ ہیں اور بار بار مزاکرات ناکام ہونے کے بعد بھی چین سے درخواست کرتے ہیںکہ مزید بات چیت کی جائے۔واضح رہے کہ چین نے لداخ میں ہندوستان کے متعدد فوجیوںکو ہلاک کرتے ہوئے لداخ کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ چین نے ہندوستان کے5اگست2019کے اقدام پر اعلان کیا تھا کہ چین لداخ میں چین کے ناپاک منصوبے پر عمل نہیں ہونے دے گا۔
واپس کریں