دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہریار آفریدی عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے سے برخاست، باسط بخاری اتفاق رائے سے نئے چیئرمین منتخب
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے ایک منحرف رکن قومی اسمبلی سیدباسط سلطان بخاری کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا نیا چیئر مین منتخب کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی سابق حکومت کے متعین کردہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہر یار آفریدی کے خلاف تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ۔ نواب شیر وسیر نے عدم اعتماد کی تحریک میں کہا کہ شہر یار آفریدی چیئر مین کشمیر کمیٹی کا کام نہیں کر رہے ہیں، انہیں اس عہدے کے حوالے سے ایوان کا اعتماد حاصل نہیں رہا لہذا انہیں چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹا نے کے لئے ووٹنگ کرائی جائے۔شہر یار آفریدی کو چیئر مین کشمیر کمیٹی سے ہٹانے کی عدم اعتماد تحریک کے حق میں16ارکان نے ووٹ دیئے ۔نواب شیر وسیر نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے نئے چیئرمین کے لئے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری کانام تجویز کیا ،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین نے اس تجویز کی تائید کی جس پر پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے متفقہ طور پر باسط بخاری کو کشمیر کمیٹی کا نیا چیئر مین منتخب کر لیا۔شہر یار آفریدی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔سیدباسط سلطان بخاری مظفر گڑھ کے حلقہ این اے185سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہے۔
واپس کریں