دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی عالمی سطح پہ بڑی شکست، اقوام متحدہ نےسلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی تجویز مسترد کر دی، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
No image اسلام آباد14جولائی2022 ( کشیر رپورٹ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے ، اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ بھارت کی ایک بڑی شکست ہے ۔ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی سر توڑ کوششیں کر رہا تھا اور بھارت کا دعوی تھا کہ وہ اپنی سفارتی کوششوں اور دنیا کے کئی اہم ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی وجہ سے وہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے میں کامیاب ہو جائے گا۔جنرل اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال ستمبر کے اجلاس میں ایہ معاملہ زیر غورلایا جاےگا۔
دریں اثناء پاکستان کے سنیئر رہنمامشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ مشاہد حسین سید نے آج( جمعرات کو ) ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننے کی کوشش کو ناکام بنانے پر وزارت خارجہ مبارکباد کی مستحق ہے۔مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ ہندوستان نے جموں وکشمیر میں رائے شماری سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے اور ہندوستان کے دوہرے معیار کو عالمی سطح پہ مسترد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی طور پر بھارت کی ایک بڑی سفارتی شکست ہے،بھارت کی بھر پور کوشش کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ پاکستان نے چین ،جنوبی کوریا، ارجنٹینا،اٹلی کے ساتھ مل کر بھارت کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی کوشش کی مخالفت کی اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے ہماری مخالفت کی تائید کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت 2004سے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی کوششوں میں مصروف تھا،پاکستان کا اس حوالے سے موقف یہ ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اگر اضافہ کیا جانا ہے تو اس کی دو شرائط لازمی ہیں کہ ایسا جمہوری اور اصولی طریقے سے ہونا چاہئے،ڈیڑھ ارب آبادی اور57 ملکوں پر مشتمل مسلم دنیا کا کوئی ملک سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں ہے،دوسری بات یہ کہ ہندوستان جیسا ملک جو کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کر رہا ہے اور کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس کا کیا حق بنتا اور کس بنیاد پر وہ اسی تنظیم کا مستقل ممبر بنے۔مشاہد حسین سید نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی کہ پاکستان نے ایک بار پھر ہندوستان کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

واپس کریں