دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویر الیاس کی ایماء پہ مظفر آباد انتظامیہ کا غیر مناسب پریس نوٹ
No image مظفرآباد07 جولائی 2022( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری خبر میں بتایا گیا ہے کہ
'' ترجمان کمشنر آفس نے کہا ہے کہ قومی اداروں،شخصیات،نظریات کیخلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ اور کمنٹس کرنا قانونی اور اخلاقی جرم ہے جو کہ قابل دست اندازی ہے،لہذا سوشل میڈیا کے تمام ذرائع کو زہریلہ پروپیگنڈہ کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر قانونی اور غیر اخلاقی پروپیگنڈہ کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے عدالتوں کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ ٹیم مامور کردی گئی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا جائے گا''۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ایماء پر مظفر آباد انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مندرجات پر عوامی، سیاسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا جار ہا ہے اور حکومت کا یہ اقدام آزاد کشمیر کے حساس خطے کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔آزاد کشمیر کے آئین، قانون کی رو سے بھی حکومت کے غیر مناسب روئیے اور انتظامیہ کے اس پریس نوٹ میں درج دھمکی آمیز ہدایات کی کوئی Justificationنہیں ہے۔
واپس کریں