دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا غیر ذمہ دارانہ بیان ، عوامی ،سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت مذمت
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صد ، وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے بدھ(6جولائی2022) کو مظفر آباد سنیٹرل پریس کلب کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عوامی تشویش کے امور پر خو د مختار کشمیر کے حامیوں کے احتجاجی مظاہروں کو ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی '' را'' کی سازش قرار دیتے ہوئے نہایت غیر مناسب طرز عمل کا مظاہرہ کیا اور صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا ہے کہ یہ لوگ ' را' سے پیسے لے کر سب کچھ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے ذمہ دار عہدے پہ فائز شخص کا اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ افسوسناک اور شر انگیز ہے۔وزیر اعظم تنویر الیاس اپنے قائد عمران خان کی طرح اپنے خلاف عوامی ردعمل کو انڈیا ،امریکہ کی سازش قرار دیتے ہوئے ایسے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جس کا وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر میں' پی ٹی آئی' کے وزیر اعظم تنویر الیاس پاکستان کے ایسے نادان دوست ثابت ہو رہے ہیں جو دشمن سے بڑھ کر نقصاندہ ثابت ہوتے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کے ردعمل میں عوامی اور سیاسی حلقو ں کی طرف سے وسیع پیمانے پر مذمتی بیانات دیئے جا رہے ہیں۔
واپس کریں