دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ کی طے کردہ حد کے مطابق اگست میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی تیاری مکمل ہے، ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر
No image مظفر آباد2جولائی2022( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن اگلے مہینے، اگست میں منعقد کرائے جائیں گے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر فرحت علی میر نے آج ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ آزاد کشمیر میں لوکل گورنمنٹ باڈیز ( بلدیاتی ) انتخابات اگست 2022 میں کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے اگست کے مہینے کی حد مقرر کی ہے ،آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت کے اندر بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
واپس کریں