دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دیرینہ مسئلہ کشمیرUN چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل کیا ، ترجمان چینی وزارت خارجہ
No image بیجنگ( کشیر رپورٹ) چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس بلانے کی مخالفت کی ہے جس سے ہندوستان کی طرف سے جی20سربراہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں منعقد کراتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق اپنے غاصبانہ اقدامات کی عالمی سطح پہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہو رہی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زائو لیجیان نے میڈیا بریفنگ میں اس سوال کہ '' انڈیا نے کہا ہے کہ جی20سربراہی اجلاس کی میزبانی جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقوں میں کی جائے گی، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے مخالفت کا اظہار کیا، اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟''
اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زائو لیجیان نے کہا کہ
'' ہم نے اس تازہ ترین پیشرفت کو نوٹ کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر، جو ایک دیرینہ تنازعہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، متعلقہ فریقوں کو ایسی یکطرفہ حرکتوں سے گریز کرنے کی ضرورت ہے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں، تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ علاقائی امن و استحکام برقرار رہے'' ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس جواب میں مزید کہا کہ '' بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے، ہم تمام بڑی معیشتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، متعلقہ تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں اور عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں'' ۔

واپس کریں