دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لبریشن فرنٹ کے پرامن مظاہرین ہر تشدد کی شدید مزمت کرتا ہوں،آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت ایسے گھٹیا اقدامات سے باز رہے، اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چودھری محمد یاسین نے مظفر آباد میں لبریشن فرنٹ کے پرامن مظاہرین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے اقدامات سے گریز کرے۔اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے پرامن مظاہرین کے احتجاج کے خلاف تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،' پی ٹی آئی ' حکومت کو ایسے گھٹیا اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔
واپس کریں