دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'پی آئی اے ' نے سعودی عرب کے لئے فلائٹوں کی بکنگ شروع کردی
No image اسلام آباد۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کی فلائٹوں کے لئے بکنگ شروع کر دی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ آج، جمعہ کویو اے ای کے لئے23 پروازیں روانہ کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کے زیادہ رش کی وجہ سے پی آئی اے نے سعودی حکومت سے 28 ہفتہ وار پروازوں کی اجازت کے لئے رابطہ کیا ہے۔ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ سعودی حکومت کی طرف سے یہ درخواست ایک یا دو دن میں قبول کرلی جائے گی ۔
واپس کریں