دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین کا تعمیر کردہ بنگلہ دیش کے21اضلاع کو منسلک کرنے والا ساڑھے چھ کلومیٹر پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
No image ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں چین کے ایک تعمیراتی ادارے نے دریائے پدما پہ تقریبا ساڑھے چھ کلومیٹر طویل پل تعمیر کیا ہے جسے تین روز قبل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔3.6بلین ڈالر کی لاگت کے اس پل کی تعمیر سے دارلحکومت ڈھاکہ اور بنگلہ دیش کی دوسری بڑی بندر گاہ کے درمیان فاصلہ ایک سو کلومیٹر کم ہو گیا ہے اور اس پل کی بدولت بنگلہ دیش کے اکیس اضلاع آپس میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اس پل کو چین کے تعمیراتی ادارے چائنہ میجر برج انجینیئرنگ کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔پل کے کل اکتالیس ستون ہیں اور ہر ستون کی تعمیر پانی کے نیچے ایک سو بائیس میٹر گہرائی سے شروع کی گئی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔اس پل کی تعمیر سے بنگلہ دیش کی مجموعی قومی پیدوار میں1.3فیصد سالانہ اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی معیشت کا حجم465بلین ڈالر ہے۔
واپس کریں