دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برفباری سے وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بکروالوں کے نقصان کی تفصیل، ڈپٹی کمشنر کا بیان
No image نیلم24جون2022( کشیر رپورٹ)ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے نتیجے میں نوری ٹاپ اور دیگر مقامات پر متا ثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔نوری ٹاپ کے مقام پر بکروالوں کے پھنس جانے اور مال مویشی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122،مقامی پولیس،محکمہ امور حیوانات اور رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے مت ثرین تک خوراک، بنیادی ادویات اور خشک میوہ جات پہنچا دی ہیں۔6 گھنٹے پیدل مسافت کے بعد ریسکیو ٹیم نے پھنسے ہوئے 6 بکروالوں کو خوراک،ادویات اور دیگر بنیادی ضروری اشیا فراہم کیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 10 سے 12 بکروالوں کی پانچ سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ اسکے علاوہ برف باری کے نتیجہ مین انہی 10 سے 12 خاندانوں کے رہائشی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔پھنسے ہوئے بکروالوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ نوری ٹاپ کے علاوہ دیگر مقامات لوات بالا،پتلیاں، رتی گلی،چورناڑ اور بابون میں بھی 200 سے زائد بکریاں ہلاک ھونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دیگر مقامات پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ بنائے گی جس کے مطابق مت ثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جون کے مہینہ میں غیر متوقع برف باری کی وجہ سے مال مویشی جو کہ ہمیشہ کھلے آسمان تلے رہتے ہیں ہلاک ہو گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسترمینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق 12000فٹ سے زائد بلند ترین پہاڑی سلسلے نوری ٹاپ کے علاقہ کھبہ ناڑ مین دوران ریسکیو آپریشن SDMA مظفرآباد کے ہیڈکوارٹرز ہمہ وقت ضلعی کنٹرول روم نیلم کے ساتھ رابطہ میں ہے۔
واپس کریں