دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان سے امن انڈیا کی شرائط پہ ہو گا، چند ماہ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مکمل قابو پا لیں گے، انڈین نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول کا دعوی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)انڈیا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے دعوی کیا ہے کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لئے ہر سطح پہ سخت ترین کاروائیاں کر رہا ہے اور آئندہ چند ماہ میں انڈیا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پہ مکمل طورپر قابو پا لے گا۔
انڈیا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوزائزر اجیت ڈوول نے انڈین نیوز ایجنسی ' اے این آئی' کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سے کب جنگ ہو گی ،کب امن ہو گا، اس کا فیصلہ انڈیا کرے گا،ہم پاکستان کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ طے کرے کہ جنگ کب ہو گی اور امن کب ہو گا، اور اگر امن بھی ہو گا تو وہ انڈیا کی شرائط پہ ہی ہو گا۔ڈوول نے کہا کہ جہاں انڈیا کا مفاد ملوث ہو گا تو وہاں امن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ڈوول نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے سوال کے جواب میںکہا کہ کشمیر میں سیکورٹی کی پرابلم ہے اور ہم اس کو ڈیل کر رہے ہیں۔ڈوول نے کہا کہ2019کے بعد کشمیر کے لوگوں کا روئیہ بدل چکا ہے،اب کشمیر کے لوگ پاکستان کے حق میں نہیں ہیں،دہشت گردی کے حق میں نہیں ہیں۔ ڈوول نے کہا کہ اب حریت کہاں ہے؟اب ہڑتال کی کال کہاں ہے؟اب جمعہ کے دن کی ہڑتال کہاں ہے؟وہ سب ختم ہو گئے ہیں، لیکن کچھ انفرادی سطح پہ ،چند نوجوان انڈیا کے خلاف متحرک ہیں،انڈیا ان کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے، اور چند مسلح تنظیمیںاب بھی کام کر رہی ہیں،وہ انڈیا کے لئے پرابلم پیدا کر رہی ہیں،انڈیا ان کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے،انڈیا ان کے خلاف پوری قوت سے کاروائیاںکر رہا ہے،ہم ان کے خلاف ہر سطح پہ سخت ترین کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ڈوول نے دعوی کیا کہ ہم بڑے پر امید ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں انڈیا تمام صورتحال پر قابو پا لے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=JRuo9Bzv9Bs
واپس کریں