دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے34امور پر تمام شرائط مکمل کر لی ہیں، ''FATF'' پاکستان کا دورہ کر کے شرائط مکمل کئے جانے کی تصدیق کرے گا
No image برلن( مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کے پاکستان کو ' گرے لسٹ' سے نکالے جانے کے حوالے سے اپنے تین تین روزہ اجلاس کے آخری روز پاکستان کو ' گرے لسٹ ' سے نکالنے کا اعلان کرنے کے بجائے کہا ہے کہ پا کستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں،' ایف اے ٹی ایف' پاکستان کو دورہ کرتے ہوئے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کرے گا۔
'' FATF'' کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کی ہیں۔
پاکستان کو 28 فروری 2008 کو ''FATF'' کی گرے لسٹ میں شامل گیا تھا اور اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔جون 2010 میں مثبت پیش رفت پر پاکستان کو فیٹف کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم 16 فروری 2012 میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔اس میں ایک اہم فیکٹر سفارتی کوششوں سے ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کرنا تھا،کیونکہ اس حوالے سے ان تینوں ملکوں کے ووٹ کی ضرورت تھی۔

واپس کریں