دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آ زادی پسند رہنما شبیر احمد شاہ تہاڑ جیل میں شدید علیل،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے خلاف جمعہ کو مظاہرے،بھدروا میں مسلسل 9ویں روز بھی کرفیو
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)ہندوستان کی حکمران پارٹی بی جے پی لیڈروں کے ر توہین رسالت کے بیانات کے خلاف آج، جمعہ کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ہڑتال کی ۔ سرینگر میں ڈائون ٹائون، لال چوک اور دیگر علاقوں میں بیشتردکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ قابض انتظامیہ نے بی جے پی کے لیڈروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاری نفری تعینات کردی۔ زبردست مظاہروں کے خوف سے انتظامیہ نے لوگوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ اور اسلام آباد کے اضلاع میں آج مسلسل چوتھے دن بھی اپنی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھیں ۔ فوجیوں نے اب تک ان کارروائیوں کے دوران 6نوجوانوںکو شہید کر دیاہے۔ہندوستانی قابض انتظامیہ نے بھدروہ قصبے میں آج مسلسل 9ویں روز بھی کرفیو جاری رکھا اور بی جے پی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز کے مزید اہلکار تعینات کر دیے۔ 9 جون کی شام کوبی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بنایات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندوتوا تنظیموں کے حملے کے بعد قصبے میں کرفیو نافذ کیاگیا تھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے ممتاز و معروف آزادی پسند رہنما شبیر احمد شاہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں اور ہندوستانی حکام انہیں علاج کی سہولیات فراہم نہیں کر رہے۔ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین شبیر احمدشاہ کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔یموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شبیر احمد شاہ متعدد امراض میں مبتلا ہیں اورمتعصب جیل حکام انہیں جیل مینول کے مطابق علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھ رہے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ شبیر شاہ کے ساتھ یہ غیر انسانی سلوک جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو چیلنج کرنے پر غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی جلد رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے نومنتخب کنوینر محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

واپس کریں