دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین نے امریکہ اورہندوستان کی طرف سے عبدالرحما ن مکی کو سلامتی کونسل کی ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ناکام کر دیا
No image نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ہندوستان اور امریکی کی طرف سے پاکستانی باشندے عبدالرحمان مکی کا نا م اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ اور ہندوستان نے عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل کی القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کے تحت مشترکہ قرارداد پیش کی تھی۔ہندوستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 داعش اور القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کے تحت عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی تھی، لیکن چین نے اس قرارداد کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ پہلے ہی عبدالرحمان مکی کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ممالک امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس مستقل رکن ہیں۔ انہیں 'ویٹو' کا حق حاصل ہے یعنی اگر ان میں سے کوئی بھی کونسل کی کسی قرارداد کے خلاف ووٹ دیتا ہے تو وہ قرارداد منظور نہیں ہوسکتی۔
واپس کریں