دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر دفاع مقبوضہ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پہ سرینگر پہنچ گئے، سیکورٹی اور کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے اقدمات کا جائزہ لیں گے
No image سرینگر ( مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کی مودی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پہ سرینگر پہنچے۔ہندوستانی وزیر دفاع مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوج کے سیکورٹی انتظامات اور کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔راج ناتھ بارہمولہ میں فوج کے مرکز میں فوجیوں سے ملاقات کریں گے اور ا ن کے ساتھ کھنا کھائیںگے۔وہ لائین آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کریںگے، اس دوران آرمی چیف منوج پانڈے، جی او سی ان چیف شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور جی او سی 15 کور، لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا بھی موجود ہوں گے۔
بعد ازاں، وزیر دفاع کو یہاں 15 کور کے ہیڈ کوارٹر لے جایا جائے گا جہاں انہیں کشمیر کی موجودہ مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ انہیں اعلی فوجی افسران بریفنگ دیں گے اور آئندہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی آلات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔راج ناتھ سنگھ کو وادی کے اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن اور سرحد پار سے مبینہ دراندازی کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔
واپس کریں