دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس نے پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
No image اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستان میں متعین روسی قونصل جنرل نے کہا کہ روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے۔پاکستان میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور موجودہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور روس کے درمیان بات چیت ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ جمعرات کو کراچی قونصلیٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں پاکستان کو رعایتی قیمت پر گیس اور تیل کی فراہمی پر بات کی تھی لیکن اس معاملے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ ' صدائے روس ' کے مطابق انہوں نے کہاکہ روس پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم پاکستان کو دوست ملک سمجھتے ہیں اور جب دوست ممالک مذاکرات کی میز پر بات کرتے ہیں تو وہ ہر بات پر متفق ہو سکتے ہیں۔
دریں اثناء روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ جن ممالک کو روس کی تیل اور زراعی مصنوعات کی ترسیل کی جا رہی ہے انھیں سیاست زدہ کر کے محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. ہماری چار وزارتیں ان مسائل کا بغور جائزہ لے رہی ہیں۔
واپس کریں