دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
3 کشمیری فریڈم فائٹرز اور ایک خاتون بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید، سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرے
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھارتی فوج کے ساتھ چھڑپ میں تین نوجوان کشمیری فریڈم فائٹرزشہید ہوگئے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون خانہ بھی شہید ہوئی۔جمعرات کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں مشتعل شہریوں نے شدید مظاہرے کئے ۔مظاہرین نے بھارتی فورسز پر شدید پتھرائو کیا اور بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن سمیت مسلح طاقت کا بھر پور استعمال کیا۔ مشتعل شہریوں اور بھارتی دستوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔یہ کشمیری فریڈم فائٹرز اور خاتون خانہ بھارتی فوجی محاصرے کے دوران شہید کئے گئے۔یہ جھڑپ مسلسل کئی گھنٹے جاری رہی۔قبل ازیں اسی علاقے میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے ایک حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے دو سپاہی اور ڈپنی کمشنر زخمی ہوئے۔بھارتی فوج کے ساتھ کشمیری فریڈم فائٹرز کی جھڑپ اور بھارت کے خلاف کشمیریوں کے شدید مظاہرے عالمی میڈیا کی بھی زینت بنے۔
واپس کریں