دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممتاز آزادی پسند رہنما ، پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئر میں محمد مصدق عادل صاحب سرینگر میں وفات پا گئے
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) تحریک آزادی کشمیرکے ایک ممتاز رہنما ، پیپلز پولیٹیکل فرنٹ جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد مصدق عادل گزشتہ روز سرینگر میں وفات پا گئے۔ ان کا تعلق سوپور سے تھا۔ان کا خاندان تحریک آزادی سے وابستہ رہا۔ بچپن سے ہی تحریک آزادی کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ ایک مدت سے وہ خرابی صحت کے باوصف حریت کانفرنس کے سر گرم رہنما تھے۔وہ پہلے پیپلز لیگ میں شامل تھے۔
محمد مصدق عادل کے سب سے چھوٹے بھائی خورشید احمد عادل کو فوج ، پولیس اور خفیہ ایجنسیاں 1990 کی دہائی میں اٹھاکر لے گئی تھیں، انہیں غائب کیا گیااور رپوٹوں کے مطابق ذہنی اور جسمانی اذیتیں دے کر انہیں شہید کردیا گیا۔ لیکن کبھی ان کی نعش بھی ان کے والدین کے سپرد نہیں کی گئی۔
محمد مصدق عادل کی وفات پر آزادی پسند حلقوں میں وسیع پیمانے پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے اور مختلف شخصیات اور تنظیموں نے محمد مصدق عادل کے انتقال پر تعذیتی بیانات جاری کئے ہیں۔
واپس کریں