دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں سویلینز کی ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات اور ہندوستانی حکومت کے کشمیری مخالف عزائم
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں سویلین افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک سلسلہ چل نکلا ہے۔انہی دنوں ایک ہندوس سرکاری ملازم، ایک ہندو خاتون سکول ٹیچر، ایک مسلم ٹی وی فن کار، ایک ہندو بنک ملازم اور ایک غیر کشمیری مسلم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سویلین افراد کی ان ہلاکتوں کی مقبوضہ کشمیر کے عوامی حلقوں میں وسیع پیمانے پر مذمت کی جار ہی ہے۔ ہندوستانی حلقوں میں ان ٹارگٹ کلنگز کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں پر عائید کی جار ہی ہے جبکہ کئی کشمیری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی حکومت کشمیریوں کے خلاف اپنی ظالمانہ، انسانیت سوز کاروائیوں کا جواز پیش کرنے اور کشمیریوں کے خلاف اپنے دیگر ناپاک عزائم کی وجہ سے خود ایسے حملے کروا رہی ہے جیسا کہ چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا اور دیگر ایسی ہلاکتیں ہندوستانی ایجنسیوں کی مدد سے کی گئیں۔
ہندوستانی میڈیا پہ اب ایک منظم مہم شروع کی گئی ہے کہ ہندوستان کے لوگ مقبوضہ کشمیر کی سیاحت کے لئے نہ جائیں اور مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کے لئے جانے پر مکمل پابندی عائید کی جائے۔
بہار کے سابق وزیر اعلی نے فلم دی کشمیر فائلز کے بنانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم وادی کشمیر میں جاری حملوں کی ذمہ دار ہے۔جیتن رام مانجھی نے ٹویٹر پر لکھا اور کہا کہ فلم اس وقت وادی میں خوف و ہراس کے ماحول کی ذمہ دار ہے۔ ہم نے پہلے کہا تھا کہ فلم دی کشمیر فائلز ایک دہشت گردانہ سازش ہے، جس سے کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات نے میری بات کو ثابت کر دیا ہے۔
واپس کریں