دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر کے مائسمہ علاقے میں بیس سے زائد نوجوان گرفتار، ہندوستان مخالف نعرے لگانے اور فورسز پہ پتھرائو کے الزامات، گرفتار نوجوانوں پر سخت تشدد
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں پولیس نے مائسمہ میں25مئی کو ہندوستان کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے کی پاداش میں مزید 9نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ، دو دن پہلے ہی پولیس نے دس نوجوانوں کو مائسمہ میں یاسین ملک کے گھر کے باہر ہندوستان کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میںگرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق کل19نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے نوجوانوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ ان گرفتار نوجوانوں کو پولیس سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں تشدد کر کے میڈیا کے سامنے کان پکڑ کر تصویر کھچوانے پر مجبور کیا گیا۔
سری نگر پولیس نے اتوار کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ 25 مئی 2022 کو یاسین ملک کے گھر کے باہر آتش زنی، پتھرا، نعرے بازی کے سلسلے میں اب تک 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل، جمعرات کو پولیس نے سزا سے قبل سری نگر کے علاقے مائسمہ میں علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے گھر کے باہر ہندوستان کی مخالفت اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے اور فورسز پہ پتھرا ئو کے الزامات میں دس نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔
واپس کریں