دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈیا کی یاسین ملک کو عمر قید سزا ،مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر میں شٹر ڈائون ، انڈیا مخالف مظاہرے
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ)انڈیا کی عدالت نے یاسین ملک کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ آج ،بدھ کو نئی دہلی کی پٹیالہ عدالت نے یاسین ملک کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔نئی دلی کی تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو انڈیا کی ایک خصوصی عدالت نے بغاوت، وطن دشمنی اور دہشت گردی کا مجرم قرار دیا ہے۔ استغاثہ نے سزائے موت کے حق میں دلائل پیش کیے، جس کے بعد جج نے سماعت سہ پہر تک ملتوی کردی اور انڈیا کے وقت کے مطابق تقریبا سوا چھ بجے عدالت نے فیصلہ سنایا۔
الزامات میں UAPA کی دفعہ 16 دہشت گردانہ کارروائیاں)، 17 (دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا، 18 (دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش) اور 20 (دہشت گرد گروہ یا تنظیم کا رکن ہونا اور تعزیرات ہند کی 120-B شامل ہیں۔ ضابطہ (مجرمانہ سازش اور 124-Aغداری کی دفعات شامل ہیں۔
یاسین ملک کی سز ا کے خلاف مقبوضہ کشمیر ِ ، آزاد کشمیر میں شٹر ڈائون،انڈیا مخالف، آزاد ی کے حق میںمظاہرے ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے خلاف آج انڈین عدالت کے فیصلے پہ کشمیریوں کے ردعمل کے پیش نظر اضافی انڈین فورسز تعینات کی گئی ہے اور تمام شہروں قصبوںمیں بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی نظر آ رہے ہیں، تمام مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سا سماں ہے۔یاسین ملک کے خلاف سزا کا فیصلہ سنائے جانے کے تناظر میں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں آج بڑی تعداد میں فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ، تمام مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کے کاروبار ، دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پہ ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، یاسین ملک کے آبائی علاقے مائسمہ میں خواتین اور نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران انہوں نے آزادی کے نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں،پولیس نے مظاہرین کے خلاف ّ آنسو گیس کے شیل فائر کئے، یاسین ملک کے مائیسمہ میں واقع گھر میں بڑی تعداد میں خواتین جمع ہوئیں اور انہوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کی صورتحال میں انڈیا کے خلاف دارلحکومت مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام شہروں ،قصبوں میں آج شٹر ڈائون رہا، تمام کاروبار ،دکانیں مکمل طور پر بند رہیں اور ہر شہر قصبے میںعوامی احتجاجی جلوس نکالے گئے۔
یاسین ملک کو انڈین عدالت سے سزا سنائے جانے کے حوالے سے آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پہ کشمیری متوجہ رہے، ٹوئٹر سپیسز میں کشمیری جمع ہو کر یاسین ملک اور کشمیر کی تحریک آزادی کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج میڈیا کو غور سے مانیٹر کرتے رہے ۔
واپس کریں