دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ کے کریری علاقے میں انڈین فوج سے جھڑپ میں تین فریڈم فائٹر شہید، انڈین فورس کا ایک اہلکار ہلاک
No image سرینگر( کشیررپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے کے جنگل میں آج(بدھ) صبح شروع ہونے والی انڈین فوج سے جھڑپ میںتین کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوگئے جبکہ فورسز کا ایک اہلکار بھی مارا گیا۔ ابتدائی طور پرآئی جی پولیس وجے کمار نے دعوی کیا تھا کہ تینوں مجاہد ایل او سی کے پار سے آئے تھے لیکن بعد میں انڈین میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے فریڈم فائٹرز میں دو مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، ایک کا تعلق گاندربل سے ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے خلاف آج انڈین عدالت کے فیصلے پہ کشمیریوں کے ردعمل کے پیش نظر اضافی انڈین فورسز تعیانت کی گئی ہے اور تمام شہروں قصبوںمیں بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی نظر آ رہے ہیں، تمام مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سا سماں ہے۔
واپس کریں