دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور کی لاش واپس
No image مظفر آباد۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور شخص کامران چک کی لاش واپس کر دی گئی۔ ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں کے نواحی علاقہ بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا رہائشی زیارت پر جانے والا ذہنی معذور شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا تھا۔بھارتی فوج نے اس کی لاش چکوٹھی کے کمان پل پہ پاکستانی فوج کے حوالے کی۔اس مقصد کے لئے کمان پل کو عارضی طور پر کھولا گیا جو تقریبا559 روزسے بھارتی حکومت نے بند کر رکھا ہے۔یہاں سے منقسم کشمیری خاندان آتے جاتے تھے۔
واپس کریں