دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسجدوں پر مندروں کے دعویانڈیا کو تباہی و بربادی سے ہمکنار کردیں گے۔ویلفیئر پارٹی
No image نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کی ویلفیئر پارٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ' بی جے پی ' حکومت انتہا پسند ہندوانہ پالیسیوں کے تحت اقلیتوں کے وجود کو مٹانے کے درپے ہیں، مودی حکومت کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو تنظیمیں مسلمانوں کی ہر مسجد کو مندر قرار دے رہے ہیں اور اس خطرناک پالیسی کے نتائج انڈیا کے لئے مہلک ثابت ہوں گے۔ ویلفیئر پارٹی انڈیا کے صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا کی عدالتیں بھی انتہا پسند ہندو تنظیموں کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہیں جس سے انڈیا میں مسلمان اور ان کی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین عدالتیں مسلسل مساجد کو مندر قرار دینے کے مقدمات میں مساجد پر مندر قائم کرنے کے ہندوئوں کے دعوں کو تسلیم کر رہی ہیں۔ ویلفیئر پارٹی انڈیا نے کہا کہ یہ صورتحال انڈیا کے وجود کے لئے بہت خطرناک نتائج پر منتج ہو گی اور اس سے انڈیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کی دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے بارے میں نئی رپورٹ میں انڈیا میں اقلیتوں،بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند ہندوئوں کی پر تشدد ظالمانہ کاروائیوں کا تفصیل سے ذکر کیاگیا ہے۔

واپس کریں