دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویرالیاس کا عمران خان کے مارچ میں شرکت کا اعلان، ترجمان عرفان اشرف کی تنویر الیاس کی طرف سے کشمیریوں کو یاسین ملک کے لئے احتجاجی مظاہروں کی تلقین
No image اسلام آباد۔24مئی2022 ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس نے آزاد کشمیر بھر سے اسلام آباد میں عمران خان کے احتجاجی مارچ میں شرکت کے لئے تیاری کی ہے اور وہ خود جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد میں عمران خان کے مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم تنویر الیاس نے اس حوالے سے آج ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے اور اس بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ''پوری قوم پر فرض ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر اس آزاد ی مارچ میں شریک ہوں ''۔
دوسری طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے ترجمان عرفان اشرف نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی کال پر کل،25مئی کو مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میںیاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف مظاہرے اور شٹر ڈائون کریں گے۔جبکہ وزیر اعظم تنویر الیاس خود اسلام آباد میںعمران خان کے حکومت پاکستان کے خلاف احتجاجی مارچ میں شرکت کی زور و شور سے تیاری میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم تنویر الیاس خود آزاد کشمیر سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان کے مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہو ں گے۔
یوں ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے ترجمان کا ایک بیان کے ذریعے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کا خیر خواہ ثابت کرنے کی کوشش محض ایک ڈھکوسلا ثابت ہو جاتی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر وصدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان نے پی ٹی آئی کے تمام عہدیداران و کارکنان سمیت تمام ذیلی تنظیموں کو آج "حقیقی آزادی مارچ" میں بھر پور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت ۔ آزاد کشمیر بھر کے انتخا بی حلقوں سے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز،پارلیمانی پارٹی کے ممبران کی قیادت میں ریلیاں اسلام آباد لائی جائیں۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر کا کارکنوں کے نام پیغام ۔ سرکاری وسائل استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں، تمام اخراجات پارٹی فنڈ سے ادا کیے جائیں۔ تمام ذیلی تنظیمیں ونگز ریلی کی کامیابی کے لیئے اپنے اپنے حلقہ جات میں ٹکٹ ہولڈرز اور پارلیمانی پارٹی کے ممبران کے ساتاھ بھر پور تعاون کریں۔چیئر مین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی عہدیداران اور کارکنان آزاد کشمیر کے قریہ قریہ سے خود بھی نکلیں اور عوام کو بھی ساتھ لائیں۔تمام حلقہ جات سے آنے والے قافلوں کو مانیٹر کیا جائے گا، پارٹی کارکنان اپنی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔ کارکنان چیئر مین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پر امن رہ کر مارچ میں شرکت کریں۔ سردار تنویر الیاس خان صدر تحریک انصاف و وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔ یہ مارچ آئندہ نسلوں کے لیے ہے اس لیے پوری قوم پر فرض ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر اس آزاد ی مارچ میں شریک ہو ۔ پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور قومی حمیت کی راہ پر گامزن کرنا عمران خان کا مشن ہے ۔ آزاد اور خود مختار پاکستان کی منزل تحریک انصاف کی جدوجہد کا اصل مرکز ہے، اس منزل کے حصول کے لیے پارٹی کارکن عوام کے ساتھ مل کر ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں ۔ آج قربانی دے کر اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ سردار تنویر الیاس نے واضح کیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت پاکستان کا آئین دیتا ہے ۔ سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوامی حقوق کا حصول اور شعور اجاگر کرنے کا فریضہ تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ذمے لیا ہے ۔ آج پاکستان کے اندر نوجوانوں میں جو قومی شعور پیدا ہوا ہے وہ عمران خان کی جدوجہد کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا تھا ۔ آج تعلیم یافتہ بے روزگار اور باشعور نوجوان یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کے مسائل کا اصل ذمہ دار کون ہے ۔ اس سوال کا جواب حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہو کر ہر ایک حاصل کر سکتا ہے ۔
ترجمان وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اپیل پر یاسین ملک پر بوگس مقدمات کی بنیاد پر سزا کے خلاف کل ریاست کے دونوں اطراف شٹر ڈان ہڑتال، احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یاسین ملک پر جعلی مقدمات کے معاملے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھرپور آواز اٹھائی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے متعدد پریس کانفرنسز کے ذریعے یاسین ملک پر بننے والے جعلی مقدمات کو بے نقاب کیا۔اووسیز کشمیری/ پاکستانی کمیونٹی کل وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کال پر دنیا بھر میں احتجاج کرے گی۔ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کے لئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس متحرک ہیں۔ یاسین ملک سمیت تمام حریت قیادت کشمیریوں کے ماتھے کا جھومر ہیں۔گرفتاریاں، سزائیں، جبری گمشدگیاں، جعلی مقدمات کشمیری قوم کو تحریک آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 25 مئی 2022 کشمیریوں کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہو گا جب بھارتی عدالتیں جعلی مقدمات کی بنیاد پر کشمیری قوم کے اہم رہنما کو یک طرفہ سزا سنا رہے ہیں۔اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
واپس کریں