دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مینڈھر کے دیہاتوں میں ہندوستانی فوج کا سرچ آپریشن
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)ہندوستانی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مینڈھرعلاقے کے دیہاتوں میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہردوڑ گئی ہے۔ہندوستانی فوج دیہاتوں کے گھروں میں تلاشی لے رہی ہے اور اس دوران لوگوں پہ تشدد بھی کیا جار ہا ہے۔ ہندوستانی فوج کا یہ آپریشن بد ھ کو شروع کیا گیا۔ہندوستانی فوج کے مطابق کہ فوج اور پولیس نے مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے منکوٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب کسبلاری اور دیگر دیہاتوں میں تلاشی مہم شروع کی۔کہ فوج اور پولیس نے بدھ کو صبح سرچ آپریشن شروع کیا اور پورے علاقے میں تلاشی لی جا رہی ہے۔
واپس کریں