دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی اقتصادی مدد کے لئے سعودی عرب 3بلین کے اپنے قرضے کی شرائط میں توسیع پر بات چیت کرے گا
No image جدہ ( مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان اور سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کی مدد کے لیے سعودی عرب کے 3 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت پاکستانی معیشت کو مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی اور اس نے مرکزی بینک کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے ڈیپازٹ کی میعاد میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔ شہباز شریف کے مطابق انہیں وراثت میں قرض، تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پاکستان کی کمزور کرنسی ملی ہے۔
سعودی عرب نے ایک ایسے وقت میں پیٹرولیم مصنوعات کی مالی اعانت کو مزید بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے جب جنوبی ایشیائی ملک بجلی کے شدید بحران کا شکار ہے۔یہ بیان پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 6 بلین ڈالر کے موجودہ امدادی پروگرام کے تحت فنڈز کے اجرا پر حالیہ بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی رفتار سے متعلق خدشات کی وجہ سے رک گیا تھا۔
واپس کریں