دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پٹیالہ میں شیوسینا کے خالصتان مخالف نعروں پر سکھ بھڑک اٹھے، سکھوں کا شیو سینا پر حملہ، متعدد افراد زخمی، پٹیالہ میں کرفیو، سکھوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
No image پٹیالہ( مانیٹرنگ رپورٹ)مشرقی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں انتہا پسند ہندوتنظیم شیو سینا کے مظاہرے کے دوران خالصتان کے خلاف نعرے بازی پر پٹیالہ کے سکھ غصے میں آگئے اور انہوں نے شیو سینا کے مظاہرے پر حملہ کر دیا، دونوں طرف سے تلواروں اور دیگر ہتھیاروں سے لڑائی ہوئی، پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام، سکھوں نے پٹیالہ میںکالی ماتا کے مندر پر حملہ کر دیا جہاں شیو سینا کا ایک پروگرام چل رہا تھا، پٹیالہ میں کرفیو، مشرقی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی فسادات کا خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی پنجاب کے پٹیالہ شہر میں حکمران جماعت ' بی جے پی' کی اتحادی انتہا پسند ہندو تنظیم ' شیو سینا' نے ایک مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کی مجوزہ آزاد ریاست خالصتان کے خلاف نعرے لگائے جس پر سکھ بھڑک اٹھے اور انہوں نے شیو سینا کے کارکنوں پر حملہ کر دیا،پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی جس پر پٹیالہ میں کرفیو لگا دیا گیا۔پٹیالہ کے اس واقعہ پر مشرقی پنجاب اور ہندوستان میں رہنے والے تمام سکھوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ سکھوں میں مشرقی پنجاب پر مشتمل آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لئے وسیع پیمانے پر حمایت پائی جاتی ہے اور خالصتان کی تحریک گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس دوران ہزاروں سکھ ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کئے جا چکے ہیں۔پٹیالہ میں ہندوئوںکی طرف سے خالصتان کی مخالفت میں مظاہرے ،نعرے بازی اور فساد سے ہندوستان سے باہر مختلف ملکوں میں رہنے والوں سکھوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واپس کریں