دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات
No image اسلام آباد۔28اپریل(اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بھارت انسانیت سوز مظالم سے تحریک حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سے متعلق معاملات کو تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی اتفاق و مشاورت سے طے کیا جائے گا،آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزارت امور کشمیر کی جانب سے معاونت کو بہتر بنائیں گے ،آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قمر زمان کائرہ کو مشیر امور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
واپس کریں