دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
No image اسلام آباد27اپریل2022( کشیر رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت کئی حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں۔
واپس کریں