دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت کے وزراء کی تعداد 16ہو گئی، 14وزراء نے حلف اٹھا لیا، صدر آزاد کشمیر نے حلف لیا، دو وزیر پہلے ہی حلف لے چکے ہیں
No image مظفرآباد۔ 25 اپریل 2022( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت کے 14وزراء نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ دو وزیر پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزرا ء میں چوہدری یاسر سلطان، سردار میر اکبر خان، دیوان علی چغتائی، چوہدری مقبول، چوہدری اظہر صادق، چوہدری ارشد حسین، نثا انصر ابدالی، سردار فہم اختر ربانی،چوہدری علی شان، چوہدری محمد اکبر، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، ظفر اقبال ملک، محمد اکمل سرگالہ شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری نئے وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبران اسمبلی، پی ٹی آئی کے کارکنان، انتظامی آفیسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
وزرات کا حلف اٹھانے والوں میں مظفرآباد سے دیوان علی چغتائی،چوہدری رشید،باغ سے سردار میر اکبر، سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی،کوٹلی سے انصر نثار ابدالی, ملک ظفر, میرپور سے چوہدری ارشد, یا سر سلطان, اظہر صادق, بھمبر سے علی شان سونی۔مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے عبدالماجد خان, چوہدری مقبول ,اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ شامل ہیں۔خواجہ فاروق اور چوہدری اخلاق پہلے ہی حلف لے چکے۔اس طرح آزاد کشمیر حکومت کے16وزراء ہو گئے ہیں۔
واپس کریں