دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سری نگر کے نمچہ بل علاقے میں رات کے وقت آگ لگنے سے 7مکان تباہ
No image سری نگر( کشیر رپورٹ) سرینگر میں رات کے وقت اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر سات سے زائد مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سری نگر کے نمچہ بل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم نصف درجن رہائشی مکان جل کر مکمل طو ر پر تباہ ہو گئے۔ نچہ بل سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر برگیڈ، اور مقامی لوگوں نے انتہائی کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم کم سے کم چھ رہائشی مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا یا جا سکا۔خاکستر شدہ مکانوں کے مالکان محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار،محمد رفیق ترمبو، پروین بانو اور وسیم احمد ڈار ہیں۔پانچ روز قبل سری نگر کے ہی گوجوارہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا۔
واپس کریں