دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک کے ممتاز و معروف صحافی اطہر مسعود وفات پاگئے
No image لاہور( کشیر رپورٹ)روزنامہ جنگ کے سنیئر صحافی اطہر مسعود آج صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 70سال تھی۔وہ گزشتہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔انہوںکے سوگوار خاندان میں اہلیہ اور تین بیٹے ہیں۔اطہر مسعود پاکستان کے ایک ممتاز اور معروف صحافی تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اطہر مسعود کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اطہر مسعود نے خبر، کالم اور تجزیوں سے صحافت میں منفرد نام بنایا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔
واپس کریں