دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جلد ہی آزادکشمیر میں ایک ذمہ دار جموری حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے۔راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد 18اپریل2022( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر کی سیاست کو گندا کر کے رکھ دیا ہے، آج آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پتہ نہیں عمرن خان نے کشمیریوں سے کس چیز کا بدلہ لیا ہے پہلے مختلف الخیال لوگوں کو جمع کر کے PTIبنائی گئی پھر ایک ایسے آدمی کو مسلط کر دیا ہے جس کے ساتھ کوئی ایک آدمی بھی نہیں تھا، اب ایک نئے صاحب آ گئے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،1968 کے انتخابات میں ہماری سیاست نیچے گئی تھی، اس کے بعد آج ہم اس سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، آزادکشمیر کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ ہماری عزت و غیرت کا امتحان ہے، پہلے ایک ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا گیا جسے کوئی جانتا نہیں تھا اب جس کو بنایا جارہا ہے اس کا میرٹ سب جانتے ہیں۔
اپوزیشن چیمبرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جو داغ اور دھبہ آج آزادکشمیر کی سیاست پر لگا ہے اسے جلد از جلد دھونے کی کوشش کرینگے، جس طرح سے پی ٹی آئی وزیراعظم تبدیل کررہی ہے اس طرح لوگ کپڑے تبدیل نہیں کرتے،ایک پارٹی اپنی جماعت کے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگاکر اسے نکالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر کے لوگوں کی تذلیل کی پہلے جسے وزیراعظم بنایا اور اب جس طرح لایا جارہا ہے۔راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں نے اپوزیشن کے موقف کی تصدیق کی کہ حکومت نے آئین، قانون اور رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی تضحیک اور توہین کی گئی ہے، پی ٹی آئی کا کام ہی آئینی اداروں کو تباہ کرنا ہے ایک دن میں دو دو ایجنڈے جاری ہوتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن آزاد کشمیر کے لوگوں کا جمہوری حق پائمال نہیں ہونے دے گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ جلد ازجلد آزاد کشمیر میں ایک ذمہ دار جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔علی امین گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اتنا گیا گزرا نہیں ہوں کہ گنڈا پور یہ کہے کہ اس کے ساتھ چلا جاں اس سے بہتر ہے کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ساتھ اس وقت نہیں چھوڑا جب سب چھوڑ گئے تھے ہم وفا اور تعلق نبھانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔
واپس کریں