دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں کنٹرول لائین کی پوسٹ پہ متعین ہندوستانی فوجی نے خود کشی کر لی
No image سرینگر۔16اپریل2022( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر لائین( لائین آف کنٹرول) کے ٹنگڈار علاقے میں متعین ایک ہندوستانی فوجی نے ہفتہ کو اپنی رائفل سے خود پر فائر کر کے خود کشی کر لی۔ مقبوضہ کشمیر میں تیس سال سے جاری آزادی کی مزاحمتی تحریک کے دوران بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی سخت دبائو کی وجہ سے خود کشی کر چکے ہیں۔
ہندوستانی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹرول لائین پہ ٹنگڈار علاقے میں نارپوسٹ پر تعینات 209 فیلڈ رجمنٹ آرمی کا ارون شرما ٹھوڑی میں گولی لگنے سے مردہ پایا گیا۔ اس کے سروس ہتھیار سے ایک گولی غائب ہے لیکن تحقیقات جاری ہے کہ آیا یہ جان بوجھ کر چلائی گئی یا غلطی سے چلی گئی۔مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ کے قریب ہندوستانی فوج متعین ہے اور آئے روز ہندوستانی فوجیوںکی طرف سے خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
واپس کریں