دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تنویر الیاس کی حمایت پر راجہ یاسین نے سردار عتیق سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
No image اسلام آباد 16اپریل2022( کشیر رپورٹ) مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے سربراہ ،سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے قریبی ساتھی نے مسلم کانفرنس کی بنیادی رکنیت اور چیئر مین پارلیمانی بورڈ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ضلع باغ کے علاقے جگلڑی سے تعلق رکھنے والے راجہ محمد یاسین کا شمار سردار عتیق احمد خان کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے اور ان کا مسلم کانفرنس سے علیحدگی کا فیصلہ نہایت حیران کن ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ یاسین کو سردار عتیق احمد خان کی پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا اور ان کے سردار عتیق احمد خان کی طرف سے' پی ٹی آئی ' آزاد کشمیر کے صدر تنویر الیاس کی حمایت پر بھی تحفظات تھے، جو اب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔

راجہ یاسین کے اس اعلان کے بعد سردار عتیق احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ '' راجہ محمد یاسین خان مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی ہیں اور ہماری سیاسی ٹیم کا ایک مرکزی اہم ستون ہیں۔ جماعتوں میں اختلاف رائے پیدا ہوجاتا ہے اور اسے وقت کے ساتھ ساتھ رفع بھی کردیا جاتا ہے۔ کارکنان مسلم کانفرنس سختی سے اس بات کا خیال رکھیں کہ راجہ یاسین صاحب کے یا ان کے کسی قریبی ساتھی سے متعلق سوشل میڈیا پر عزت اور احترام اور انکے مرتبے میں کمی کی کوئی پوسٹ نہ کی جائے۔ راجہ یاسین خان صاحب کل بھی میرے اور ساری جماعت کے لئے بہت محترم تھے آج بھء محترم ہیں اور ہمارے درمیان عزت اور احترام کا یہ رشتہ ان شا اللہ زندگی بھر قائم رہے گا''۔
واپس کریں