دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، کشمیری فریڈم فائٹرز سے جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں کشمیری حریت پسندوں سے جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گیا،ہفتہ کو ہونے والی جھڑپ آخری اطلاعات آنے تک جاری تھی۔ ہندوستانی پولیس کے مطابق اننت ناگ اسلام آباد ضلع کے ککر ناگ علاقے میں کشمیری حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 19راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں حریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔ہندوستانی فوجی افسر کے مطابق کوکرناگ میں جاری مسلح تصادم میں ایک فوجی مارا گیا۔افسر نے مزید کہا کہ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کوکرناگ میں جاری مسلح تصادم میں ایک فوجی مارا گیا۔ تصادم کے مقام پر سیکورٹی فورسز اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ دریں اثناء راجوری میں ہندوستانی فوج کے ایک آپریشن کے دوران ایک مقام پر نصب ' آئی ای ڈی' دریافت ہوئی جس بعد میں تباہ کر دیا گیا۔
واپس کریں