دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا
No image اسلام آباد 16اپریل2022(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 18اپریل ،بروز سوموار صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ'' صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس18اپریل،بروز سوموار صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد 18بروز سوموار صبح ساڑھے دس بجے بلائے گئے اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا''۔
واضح رہے کہ حکمران جماعت ' پی ٹی آئی' نے اپنی جماعت کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں جمع کرائی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ ' پی ٹی آئی' پاکستان کے سربراہ عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کی جگہ ' پی ٹی آئی' آزاد کشمیر کے صدر تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
واپس کریں