دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر اسمبلی میں آج ساڑھے چار بجے نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا، شیڈول جاری
No image مظفر آباد15اپریل2022 ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی میں آج ( جمعہ کو) نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ آزاد کشمیر میں عمران خان کے نامزد وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے ' پی ٹی آئی' کے 25ارکان اسمبلی کی طرف سے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں جمع ہونے پر گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ' پی ٹی آئی' کے سربراہ عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کی جگہ تنویر الیاس کو نئے وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے آج ،جمعہ کو دن ہونے دو بجے کاغذات نامزدگی جمع ،پونے تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال،ساڑھے تین بجے امیدواران کی فہرست آویزاں، چاربجے کاغذات واپس لینے کا وقت، امیدواران کی حتمی فہرست سوا چار بجے آویزاں اور ساڑھے چار بجے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائید کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں نئے وزیر اعظم کے حوالے سے پانچ ارب روپے کا لین دین شامل ہے۔
واپس کریں