دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں دو کشمیری فریڈم فائٹر شہید، دو ہندوستانی فوج ہلاک ،تین زخمی
No image سرینگر( مانیٹرنگ رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کشمیری فریڈم فائٹرز اور قابض ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپ میں دو فریڈم فائٹر شہید ہو گئے، ہندوستانی فوج کے مطابق شوپیاں کے بڈیگام زینہ پوری علاقے میں یہ جھڑپ ہوئی۔اسی دوران جھڑپ کے مقام پر جانے والی ایک گاڑی کے حادثے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق 44 آر آر چوگام کیمپ سے فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی بدیگام کے مقام پر تصادم کے لیے جا رہی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہو گئی جس سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
واپس کریں