دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو گئے
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)عمران خان کی طرف سے نامزد کردہوزیر اعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف ' پی ٹی آئی' کے25ارکان اسمبلی کی طرف سے عدم اعتما دکی تحریک آنے پر جمعرات کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفے دے دیا ہے۔
حکمران' پی ٹی آئی' کے 25ارکان نے اپنی پارٹی کے ہی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آزاد کشمیر اسمبلی میں جمع کرائی ہے اور متبادل وزیر اعظم کے لئے تنویر الیاس کا نام دیا گیا ہے۔ تنویر الیاس کو ' پی ٹی آئی' پاکستان کی طرف سے نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد بھی کیا گیاہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر کل،15اپریل کوبحث اور ووٹنگ کا اعلان پہلے ہی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔
واپس کریں