دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں دو فریڈم فائٹر شہید
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں اتوار کو ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو فریڈم فائٹرز شہید ہو گئے۔ہندوستانی حکام کے مطابق جھڑپ میں ہندوستانی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ہندوستانی فوج کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والے حریت پسند وں نے انہی دنوں ایک حملے میں ہندوستانی فورس '' سی آر پی ایف ' کے اہلکاروں پر حملے اور انہیں ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان سے آزادی کے لئے گزشتہ تیس سال سے زائد عرصے سے سیاسی اور عسکری مزاحمتی تحریک جاری ہے جس میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی دس لاکھ کے قریب فوج مستقل بنیاد پر متعین ہے اور ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، قتل و غارت گری کی کاروائیاں ایک معمول کی طرح جاری ہیں۔
واپس کریں